ایم کیو ایم کو سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، ڈاکٹر فاروق ستار

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم کو سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، اس لیے ہم نے اپنے تحفظات پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، 2018 میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافی اور جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 15 سال سے سندھ میں بدترین کرپٹ حکمرانی کا تسلسل نظر آرہا ہے، تقرریوں اور تبادلوں میں کرپٹ حکومت کا تسلسل نظر آتا ہے، لیکن بہرحال نگراں وزیر اعلٰی مقبول باقر نے کھلے دل سے ہمارے تحفظات کو سنا۔

’چاہتے ہیں انتخابات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں۔‘

فاروق ستار نے کہاکہ ہم نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں بھی حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر، نوابشاہ، سمیت کراچی کے 3 قومی اور 6 صوبائی حلقوں میں ناانصافیاں ہوئیں۔

’نگراں حکومت کو بھی الیکشن کے لیے تیار ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے کہاکہ یہی بہتر ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کو بھی تحفظات سے آگاہ کر لیں، ہمارے خدشات پر کیا رسپانس آتا ہے یہ تو بعد میں پتا چلے گا اور اس پر عمل ہوتا ہے یا نہیں آنے والے دنوں میں پتا چلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp