بابراعظم اور شاہین آفریدی کی ایک ساتھ تصویر:’کام ایسا کرو کہ دوستی کا ثبوت دینا پڑ جائے’

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں گروہ بندی  کی خبریں سامنے آرہیں ہیں۔

ایشیا کپ کے ورچوئل سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کی کھلاڑیوں پر غصہ کرنے اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے مابین سخت جملوں کے تبادلے کی خبریں بھی اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی زینت بنی ہوئی ہے۔

صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہونا کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اسی دوران قومی ٹیم کے سٹار پلیئر شاہین آفریدی نے تمام افوہواں کا گلا گھونٹ دیا۔

شاہین آفریدی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اپنی اور کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ‘فیملی’


شاہین آفریدی کی تصویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ مداحوں نے تبصروں کا ایک انبار لگا دیا ، کسی نے پراپیگنڈا کرنے والوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کسی نے سوشل میڈیا پر بیٹھے کرکٹ ایکسپرٹس کی خوب کلاس لگائی۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اللہ ٹیم میں ایسے ہی اتحاد و اتفاق رکھے اتحاد کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔


ایک اور صارف نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا شاہین اتنی دیر کیوں کردی؟


تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کیا دونوں میں لڑائی کی خبر جھوٹی تھی؟


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کام ایسا کرو کہ دوستی کا ثبوت دینا پڑ جائے، دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر اچھا لگا۔


گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین نے سپورٹس جرنسلٹس کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ذرائع بتا رہے ہیں کہ پاکستانی صحافیوں میں سے چند ایک نے سرف کھا لیا ہے اور ان کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کو سری لنکا سے کور کرنے والے اسپورٹس جرنلسٹ نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کافی غصے میں دکھائی دیے اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان