محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے ڈار برادران عثمان ڈار، عمر ڈار اور عامر ڈار کو طلب کر لیا۔ ڈار برادران کو جاری کئے گئے طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کل دن 1 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ملک ڈیفالٹ ہو گیا اور حکومت کی ترجیحات مخالفین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہے۔

عثمان ڈار نے طنز کیا کہ مقدموں سے ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے تو پوری پی ٹی آئی حاضر ہے شوق پورا کر لیں۔ جانتا ہوں یہ کاروائیاں سیالکوٹی رنگ باز کے کہنے پر کی جا رہی ہیں۔
حکومتی ایماء پر ڈار برادران کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا پول کھل گیا، سیالکوٹی رنگ باز میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے جعلی اور جھوٹی کاروائیوں کا سہارا کیسے لے رہا ہے؟ صابر شاکر کی زبانی سنئیے- pic.twitter.com/TOl7nTgBfq
— Usman Dar (@UdarOfficial) February 19, 2023
ان کا مزید کہنا تھا میں سیالکوٹ کے عوام کے سامنے اس مقدمے کے اوپن ٹرائل کے لیے تیار ہوں ۔