مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ممکنہ سیاسی جماعت میں کون شامل ہوں گے؟

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے پر تول رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ان کی ممکنہ سیاسی جماعت میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت حاجی لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی اور کچھ دیگر سیاستدانوں کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت کوئی جماعت ایسی نہیں جسے حکومت کرنے کا موقع نہ ملا ہو۔

پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں سمیت دیگر پارٹیوں کے نام  لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں جو حکومت میں نہ رہی ہو۔’اپنے منجمد اکاؤنٹ تو بحال ہوگئے، اپنے جو مقدمات تھے وہ تو ختم ہوگئے، اپنے مسائل تو کم ہوگئے مگر لوگوں کے مسائل کا حل کہاں ہے۔‘

اس موقع پر پروگرام کے میزبان حامد میر نے کہا کہ آپ اب لگتا ہے کہ آپ ایک نئی پارٹی بنانے لگے ہیں۔ جس پر مصطفی نواز کھوکھر بولے؛ خواہش بھی ہے، کوشش بھی ہے، میں دوستوں کو قائل کررہاہوں اور کافی حد تک قائل کربھی لیا ہے۔

حامد میر نے جب ان سے پوچھا کہ آپ کی پارٹی میں شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہوں گے تو مصطفی نواز کھوکھر کا موقف تھاکہ وہ انہیں قائل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل، لشکری رئیسانی اور خواجہ ہوتی کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر بھی ان کا یہی موقف تھا کہ وہ سب کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟