نیب ریفرنس: شرجیل میمن کی عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست مسترد

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب ترمیم کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں مقدمہ کی کارروائی کا دوبارہ آغاز کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے نیب ترمیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا حکم نامہ ملا ہے، نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد درخواست غیر موثر ہوچکی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔

’اب تو نیب ترامیم ختم کردی گئیں ہے، سپریم کورٹ کا حکم نامہ بھی سامنے ہے، کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا، گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی کارروائی آگے بڑھاتے ہیں۔‘

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے پروسیکیوٹر کے مطابق شرجیل انعام میمن پر اختیارات کے نا جائز استعمال کا الزام ہے جو محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہارات کی مد 2013 اور 2015 کے دوران تقریباً پونے 6 ارب روپے کے اشتہارات دیے گئے جو کرپشن کا باعث بنے۔ ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے چینل کو کم رقم دی جبکہ حکومت سے زیادہ رقم وصول کی گئی۔

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن سے متعلق دائر نیب کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں 17 ملزمان نامزد ہیں۔

کرپشن ریفرنس میں نیب آرڈیننس کے تحت درخواست شریک ملزم سلمان منصور کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ شرجیل انعام میمن سمیت دیگر کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان