انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ جاری کیا، آڈیو اور ویڈیو ٹائم لائنز پر آئیں تو دیکھنے اور سننے والوں کو تعریف، تنقید، اعتراضات اور میمز کا نیا سامان دے گئیں۔
بالی وڈ اسٹائل میں بنائے گئے آفیشل ترانے میں ایک ٹرین کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔
ترانے کے ابتدائی حصے میں ایکٹنگ اور ڈائیلاگز پر انحصار کرتے ہوئے بظاہر اسٹوری بلڈ کرنے کی کوشش کی گئی جسے سوشل ٹائم لائنز نے دیکھنے والوں کو غیرضروری انتظار کرانے سے تعبیر کیا۔
39 سیکنڈز کے انتظار کے بعد ترانے کے بول سنائی دیتے ہیں۔ فاسٹ پیس اور بھنگڑا اسٹائل کے لیرکس کے ساتھ ’دل جشن جشن بولے‘ اور ’ون ڈے‘ کرکٹ کی خصوصیت بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس کے بعد معاملہ شائقین کا رخ کرتا ہے جہاں انہیں ’ٹیموں کی جرسی پہن‘ کر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
آفیشل ترانے میں بھنگڑا اسٹائل، ریپ کا چولا پہنتا ہے جس کے بعد یہ ’دنیا کا بڑا موقع‘اور ’دل جشن جشن بولے‘ کی تکرار کے ساتھ اختتام کو پہنچتا ہے۔
DIL JASHN BOLE! #CWC23
Official Anthem arriving now on platform 2023 📢📢
Board the One Day Xpress and join the greatest cricket Jashn ever! 🚂🥳
Credits:
Music – Pritam
Lyrics – Shloke Lal, Saaveri Verma
Singers – Pritam, Nakash Aziz, Sreerama Chandra, Amit Mishra, Jonita… pic.twitter.com/09AK5B8STG— ICC (@ICC) September 20, 2023
پریتم، نقاش عزیز، سریراما چندرا، امیت مشرا، جونیتا گاندھی ، آکاسا اور چرن کی آوازوں میں گائے گئے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کی ویڈیو 3:22 سیکنڈ طویل ہے۔
ارج نے آفیشل سانگ پر اپنے ردعمل میں شکوہ کیا کہ ’سوچ رہی ہوں اب اسے بھلاؤں کیسے۔‘
بھارتی کرکٹ فینز نے ترانے پر اعتراض کیا تو لکھا کہ ’اسے آفیشل ترانا کہا جا رہا ہے لیکن پاکستانیوں اور انڈینز کے سوا اسے کون سمجھے گا۔‘
شیوانی نے تجویز دی کہ ’آئی سی سی کی خوبصورت کری ایٹیویٹی ہے، اسے چھپا کر رکھیں۔‘
نئے ترانے کے اجرا کے بعد کچھ کرکٹ فینز کو ماضی کی یادوں نے ستایا تو 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کے ترانے ’دے گھما کے‘ کا ذکر ہوا۔ مرزا حسن نے لکھا کہ ’یہ ترانہ دے گھما کے قریب کا بھی نہیں ہے۔‘
بہت مشکل ہوتا ہے کہ کرکٹ پر گفتگو کا موقع ہو اور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی انٹری نہ ہو۔ اس مرتبہ وہ خود تو سامنے نہیں آئے البتہ ان کی ویڈیو کا ایک کلپ آفیشل سانگ پر تبصرے کے لیے استعمال کیا گیا۔
احمد کی شیئر کردہ ویڈیو میں شعیب اختر آئیڈیا دینے اور اس پر عمل کرنے والوں کو کوستے ہوئے کہتے ہیں کہ ’شرم نہیں آتی، آپ نے میرے بچے ڈرا دیے ہیں۔‘
Shoaib akhtar had a message for you 😂 pic.twitter.com/GLGqLMRZGZ
— Ahmad (@AhmadSpeakss) September 20, 2023
ترانے کے مناظر، گلوکاروں اور فنکاروں کا ذکر ہوا تو حسین نے لکھا کہ ’ایک تو رنویر اوپر سے پریتم، دنیا کے مالدار ترین بورڈ نے اتنے بڑے ایونٹ کا ستیاناس کر دیا ہے۔‘
کرکٹ ایونٹس کے ترانوں کا ذکر ہوا تو پاکستانی گلوکار علی ظفر کو بھی لوگ نہیں بھولے۔ مہوش اعجاز نے لکھا کہ ’کرکٹ اینتھم کنگ صرف ایک ہی ہے اور وہ علی ظفر ہے۔‘
Not bad at all. Catchy and fun. Though I still maintain that there is only one cricket anthem king and that is @AliZafarsays https://t.co/K7jvne3f2R
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) September 20, 2023
5 اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے مختلف ملکوں کی جانب سے ٹیموں کے اعلان کا سلسلہ تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔