سپریم کورٹ: قتل میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت میرٹ پر خارج

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم دانیال عادل عرف ظاہر شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست میرٹ پر خارج کردی ہے۔

جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے قتل کے ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے، 1997 کا وقوعہ ہے ملزم 25 سال مفرور رہا ہے۔

وکیل کے مطابق 2022 میں ملزم نے سرنڈر کیا تو ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ایک بار پھر مفرور ہوگیا ، تاہم کچھ عرصہ بعد ملزم پکڑا گیا لیکن بعد از گرفتاری دائر کی گئی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ  خارج کرچکی ہے۔

عدالتی استفسار پر ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ٹرائل میں صرف دو گواہ تھے ایک وفات پا گیا دوسرے نے ملزم کے خلاف بیان نہیں دیا۔ جس پر جسٹس سردار طارق بولے؛ پھر تو آپ کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے بریت کی درخواست دائر کرنی چاہیے تھی۔آپ سیشن کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ آ گئے۔

جسٹس سردار طارق کا کہنا تھا کہ پہلے بھی آپ سپریم کورٹ آئے اور آپکا  کیس ریمانڈ کیا اب پھر آپ آ گئے ہیں۔ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب