گووندا ایک ارب روپے کے فلمی منصوبوں کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ایسے وقت کہ جب بالی وڈ کو بھی تہواروں کے جوش و خروش نے اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے تقریباً 4 سالوں سے بڑی اسکرین سے غائب مایہ ناز اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ برس ایک ارب روپے مالیت کے مختلف فلموں کے منصوبے سائن کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

اپنے خاندان کے ساتھ گنیش چتورتھی منانے والے اداکار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال 100 کروڑ روپے کے منصوبوں کو مسترد کرنا پڑا کیونکہ انہیں پیش کیے گئے کردار ’بے ترتیب‘ تھے۔

گووندا 12 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں تاہم وہ 2 فلم فیئر اسپیشل ایوارڈ سمیت بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیوی سنیتا اور بیٹے یشوردھن کے ہمراہ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا کے گھر پر منعقدہ گنیش چتورتھی کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

قلی نمبر 1 سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے 59 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ آسانی سے کام قبول نہیں کرتے لیکن جو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں کام نہیں مل رہا، وہ انہیں بتانا چاہیں گے کہ ‘مجھے کرپا ہے باپا کی’۔ ’میں نے پچھلے سال 100 کروڑ روپے کے فلمی منصوبوں کو مسترد کیا تھا۔‘

گووندا کے مطابق وہ کسی بھی پر کشش فلمی منصوبے پر راضی نہ ہونے کے باعث ایک طرح کے پچھتاوے کو بھی محسوس کررہے تھے۔ ’وہ بہت سارے پیسوں کی پیشکش کر رہے تھے لیکن میں کوئی بے ترتیب عام سا کردار نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں کچھ ایسا کرنا چاہتا ہوں جو میں نے ماضی میں کیا ہے، اس سطح کی کوئی چیز۔‘

170 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والے گووندا ارون آہوجہ نے 1986 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ ہیرو نمبر 1، دلہے راجہ، شعلہ اور شبنم اور پارٹنر جیسی ہٹ فلموں کا حصہ رہے ہیں۔ جسمانی مزاح اور ڈانس میں ماہر گووندا آخری بار فلم رنگیلا راجہ میں نظر آئے تھے، جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

حال ہی میں غدر 2 کی اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا تھا کہ اصل فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ میں مرکزی کردار کے لیے گووندا پہلا انتخاب تھے، تاہم ہدایت کار انیل شرما نے ایک انٹرویو میں اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ فلم کے لیے گووندا انتخاب نہیں تھے۔

’میں نے ان کے ساتھ مہاراجہ نامی فلم کی تھی۔ ایک روز میں انہیں غدر کی کہانی سنا رہا تھا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ یہ فلم نہیں کر سکتے۔ شاید وہ سمجھے کہ میں انہیں فلم کی کہانی اس لیے سنارہا ہوں کیونکہ میں انہیں کاسٹ کرنا چاہتا ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘