اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہری سے بدتمیزی: ‘تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیا کریں’

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹائم لائنز پر اس وقت ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھا کر گرفتار کر کے لے کر جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار اس شخص کو کالر سے پکڑ کو زبردستی گاڑی میں بیٹھانے کی کوشش کر رہےہیں۔

ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تو صارفین نے جہاں اسلام آباد ٹریف پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین نے فوری کاروائی کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔

ایکس اکاؤنٹ اسلام آبادیز نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا اسلام آباد ٹریفک پولیس بمقابلہ شہری۔

 


اسلام آبادیز اکاؤنٹ سے مزید تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا مجھے اسلام آباد پولیس سے یہ امید نہیں تھی، اس شخص نے جو بھی جرم کیا تھا اس کے کار نمبر پلیٹ یا باقی ثبوتوں کے ساتھ اس کے خلاف کاروائی کی جاتی ، موبائل کیمروں کے سامنے یہ تماشہ لگانے سے ایک بہت منفی پیغام جائے گا۔


جہاں صارفین اسلام آباد ٹریفک پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو تصویر کا دوسرا رخ بھی سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے ، ایک صارف نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا پولیس والا کہہ رہا ہے اس نے ہماری وردی پھاڑ دی ہے اگر یہی سچ ہے تو آپ کسی یورپین ، امریکی یا سعودی عرب اور دبئی میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے یہ صرف ہمارے ہاں ہی اداروں کی بے توقیری کا رواج ہے ،مکمل ویڈیو لگائیں تاکہ لوگ پورا سچ جان سکیں


صحافی شاہد عباسی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا معاملے کا اندازہ تو نہیں لیکن اسلام آباد پولیس باالخصوص ٹریفک پولیس سے ایسے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔ بزرگ اہلکار جس طرح کر رہے ہیں وہ تو انتہائی عجیب ہے۔


ایک اور صارف نے سوال پوچھا کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ نوبت یہاں تک آپہنچی؟ جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا یہ صاف ظاہر ہے کہ لڑکے نے بدتمیزی کی ہے، کیا وہ مغربی ممالک میں بھی ایسا ہی کر سکتا ہے؟ پاکستان میں ہر کوئی قانون سے بالاتر ہونا چاہتا ہے۔


ایک صارف نے تصویر کا دوسرا رخ دیکھاتے ہوئے لکھا کہ یہ ہی تو بات کہ ہم تصویر کا ایک رخ دیکھتے ہیں دوسرا دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کرتے صاحب ون وے کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ ٹریفک پولیس نے ان کا چالان کیا اس کے بعد اس بندے نے پولیس اہلکار کو گالیاں دیں، منہ پر مکا مارا اور وردی پھاڑ دی۔ ٹریفک پولیس نے 15 کو بلا کر تھانے شفٹ کروا دیا ہے۔


صارفین کا ماننا تھا کہ اگر واقعے کی ویڈیو شروع سے بنتے تو اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ کس کی غلطی ہے ، ایسے آدھا سچ جان کر ایک پارٹی کو قصوروار ٹہرانا غلط ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی فعال نظر آتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہر معاملے کی تردید یا تصدیق ان کے ایکس اکاؤنٹ سے ہوجاتی ہے۔ آئی جی پولیس کو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر