امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کو امن کا مکمل گہوارہ بنانے کے لیے صوبے میں گراس روٹ لیول تک سیاسی عمل ضروری ہے۔ دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی۔ بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی خوش آئند ہے تاہم اس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلٰی ہاؤس میں اجلاس ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس دوران مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد بلوچستان میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 300ترقیاتی بجٹ میں 129فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ دریائے سندھ سے آنے والی کچھی کینال کے نئے فیز کی تعمیر کے لیے 10 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بجٹ سے پہلے دیگر جماعتوں کے ساتھ بیٹھا جاتا تو اچھا ہوتا، بلاول بھٹو

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کوئٹہ میں این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیور ٹرانسپلانٹ کے قیام، اسکل ورکرز کارڈ پروگرام اور ریسکیو 1122 سروس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

’زراعت کی ترقی کے لیے بلوچستان کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر ٹریکٹر، بلوچستان میں یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے پہلے دیگر جماعتوں کے ساتھ بیٹھا جاتا تو اچھا ہوتا، بلاول بھٹو

اجلاس میں بتایا گیا کہ دنیا کی 200 سے زائد یونیورسٹیوں میں سائنس کے مضامین میں پی ایچ ڈی کرنے والے بلوچستان کے طلبہ کو صوبائی حکومت اسکالرشپ دے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں 2022 کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔

’گوادر سے کوئٹہ اور سبی سے جعفر آباد تک پورے بلوچستان کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں‘۔

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا جس میں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی ورکرز نے بلاول کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار