زلزلہ : مجموعی اموات 46 ہزار سے زیادہ ، ترکیہ نے ریسکیو آپریشن بند کر دیا

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ اور شام میں آنے والے بدترین زلزلے سے اموات کی تعداد 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے زلزلے سے متاثر ہونے والے بیشتر صوبوں میں جاری سرچ اور ریسکیو آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترکیہ کے قدرتی آفات سے کام کرنے والے ادارے ایف اے ڈی کے سربراہ یونس شیراز کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہزار 62 ہے جبکہ زیادہ تر صوبے میں ملبے تلے پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کا کام ختم کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف شام میں اب تک زلزلے سے 5800 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد 5700 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp