رینجرز کی کندھ کوٹ میں کارروائی، ممدانی گینگ کے 7 ملزمان گرفتار

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رینجرز (سندھ) کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ کی تحصیل کندھ کوٹ میں واقع گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ، گولہ بارود، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے، مذکورہ علاقہ بلوچستان کے قریب ہے اور نوگو ایریا بنا ہوا تھا۔

گرفتارملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رینجرز اور پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کامیاب بنانے کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان