برطانیہ میں شہریوں کو صحت مند رکھنے کا منفرد پروگرام

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہر ولوو ہیمپٹن میں شہریوں کے صحت کا ایک نیا اور منفرد پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت  پروگرام کے شرکا صحت مند غذا کھا کر اور زیادہ سے زیادہ ورزش کرکے پوائنٹس حاصل کریں گے۔ یہ پوائنٹس انھیں اشیائے ضروریہ کی خریداری اورسینما ٹکٹ لینے میں کام آئیں گے۔

دی پائلٹ آف دی بیٹر ہیلتھ ( The pilot of the Better Health ) کے عنوان سے اس پروگرام میں شرکا فری فٹنس ٹریکرز کے ساتھ منسلک ہوں گے۔  جبکہ یہ پوری سکیم ایک ایپلیکیشن کے ذریعے چلے گی۔

اٹھارہ برس یا اس سے زائد عمر کے لوگ اس پروگرام میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔ کورس بیس ہفتوں پر محیط ہوگا۔

اس مدت میں شرکا کو مختلف اہداف دیے جائیں گے، وہ ہر ہدف حاصل کرنے پر پوائنٹس حاصل کریں گے۔ پروگرام کے شرکا ان پوائنٹس کے بدلے میں چالیس پونڈز تک کا سامان خرید سکتے ہیں۔

فوٹو : بی بی سی

سینسبری ، ایلدی ، میریسن ، ٹیسکو جیسی بڑی سپرمارکیٹوں نے اس پروگرام کے لئے وولورہیمپٹن سٹی کونسل سے معاہدہ کیا ہے ۔

برطانوی حکومت نے اس پراجیکٹ کے لئے تین ملین پونڈز کی رقم مختص کی ہے۔

وولورہیمپٹن سٹی کونسل کی بیورلی مومن آبادی کہتی ہیں کہ ان  کی کوشش ہے ، زیادہ سے زیادہ شہری اس پروگرام میں حصہ لیں۔ اگر تعداد پچاس ہزار سے بڑھ جائے تو یہ بڑی شاندار بات ہوگی۔

واضح رہے کہ پوائنٹس حاصل کرنے والوں کو ورزشی اور تفریحی مراکز میں بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ