لاہور سیشن کورٹ: بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن کورٹ نے 14 سال کی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنا دیا، عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں تحریر کیا کہ باپ ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہے۔

لاہور سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے ٹرائل مکمل ہونے پر زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زیادتی کرنے والے باپ رفیق کو 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھاکہ باپ کو ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہے۔ اگر بیٹی کو کوئی باہر تنگ کرے تو وہ اپنے والد کو محافظ سمجھتے ہوئے شکایت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

موجودہ کیس میں سگے باپ نے اپنی بیٹی کی شخصیت، روح اور جسم کو تباہ کیا۔ کمسن بچی ذہنی اذیت کا بھی شکار ہوئی دوران ٹرائل پراسکیوشن نے 11 گواہ عدالت میں پیش کیے۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، والد کو اپنی سگی بیٹی سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا جاتا ہے۔

مجرم رفیق کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے سزائے موت کے فیصلے کے بعد مجرم کو کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp