انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروا لیں، پرویز الہی کا تمام سیاستدانوں کو مفت مشورہ

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی نے سیاستدانوں کو مفت مشورہ دیا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سیاستدانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کروا لینی چاہیے۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں بروقت انتخابات ہونے چاہئیں کیوں کہ انتخابات نہ ہونے سے سارا نظام رکا ہوا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر مفت مشورہ دیا کہ موجود ملکی حالات کے تناظر میں تمام سیاستدانوں کو آئندہ انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروا لینا چاہیے، میری رہائی کے بارے میں اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

’نواز شریف کے آنے کی تاریخ ہی نہیں خود بھی بدل گئے ہیں‘

چوہدری پرویز الٰہی سے سوال کیا گیا کہ کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے؟ جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف کے آنے کی تاریخ ہی نہیں بلکہ وہ خود بھی بدل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز اور شہبازشریف ہیں،آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp