کرکٹ ورلڈ کپ 2023 : پاکستانی اسکواڈ میں شامل کون سا کھلاڑی کہاں سے تعلق رکھتا ہے؟

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو طویل انتظار کے بعد آخر کار 18 رکنی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں   کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، افتخار احمد، محمد نواز اور اسامہ میر ،سعود شکیل، سلمان علی آغا اور وسیم جونیئر ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہیں

اسکواڈ میں امام الحق، فخرزمان ،محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف، حسن علی بھی شامل  ہیں،ریزرو کھلاڑیوں میں زمان خان، ابراراحمد اور محمد حارث ہوں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹار بلے باز بابراعظم لاہور کے ایک محلے ماڈل کالونی میں پیدا ہوئے، وہیں پرورش پائی۔ یہ محلہ فردوس مارکیٹ کے عقب میں واقع ہے۔

محمد رضوان

پاکستانی ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان پشاور کے علاقے ’جنا کوڑ‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمد رضوان پشتون آفریدی قبلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

امام الحق

امام الحق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ پاکستانی کرکت ٹیم کے بلے باز اور موجودہ چیف سیلکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد 1947ء میں موجودہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر ہانسی سے پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔

افتخار احمد

افتخار احمد جس کو چچا افتخار کے نام سے بھی شہرت حاصل ہے۔ افتخار احمد پشاور سے تعلق رکھتے ہیں۔  انہوں نے نومبر 2015ء میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔

شاہین شاہ آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی کا تعلق پشتونوں کے ذخہ خیل آفریدی قبیلے سے ہے۔ شاہین شاہ افغانستان کی سرحد پر پاکستان کے ضلع خیبر کے ایک قصبے لنڈی کوتل سے تعلق رکھتے ہیں

شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کا تعلق صونہ پنجاب کے ضلع میانوالی سے ہیں۔ لیکن ‘میانوالی میں کرکٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل ہوگئے۔ انہوں نے اپنی کرکٹ راولپنڈی میں کھیلی ہے۔

حارث رؤف

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی پیدائش بھی راولپنڈی، پنجاب میں ہوئی۔ تاہم  ان کے خاندان کا اصل علاقہ  مانسہرہ، خیبر پختونخوا پاکستان سے ہے۔

حسن علی

نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا تعلق گوجرانوالہ کے قریبی گاؤں لدھے والا وڑائچ سے ہے، جس کے گلی محلوں سے انہوں نے  کرکٹ شروع کی۔ حسن علی نے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز اگست 2016ء میں کیا۔

محمد وسیم جونیئر

محمد وسیم خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پیدا پوئے، انہوں نے پاکستان انڈر 19 ٹیم سے اپنے کیریئر کی شروعات کی، انہوں نے  پاکستان سپر لیگ بھی کھیلی، ان کے اچھے کھیل کو دیکھتے ہوئے انہیں قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا۔

محمد نواز

قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر محمد نواز کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ محمد نواز ابتدا میں لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر تھے لیکن قد زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ تیز بولنگ نہیں کر سکے جس کے بعد انہوں نے لیفٹ آرم سپن بولنگ سے اپنی پہچان بنائی۔

فخر زمان

فخر زمان خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے گاوں کاٹلنگ میں پیدا ہوئے۔ 2007ء میں، فخر زمان نے پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی۔ 2013 میں وہ پاکستان نیوی سے الگ ہوگئے کیونکہ انہیں سپانسر شپ نہ مل سکی تھی۔ فخر زمان نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ 2013 میں شروع کی۔

زمان خان

زمان خان آزاد کشمیر کے گاؤں میر پور میں پیدا ہوئے۔ زمان خان نے پاکستان کے لیے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف کیا۔

ابرار احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بولر ابرار احمد کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹڈیم میں 2022 میں کھیلا۔

اسامہ میر

ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے اسامہ میر دسمبر 1995 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ اسامہ میر لیگ بریک اور گوگلی گیند بازی کرتے ہیں۔ اسامہ میر نے  بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ کرکٹ سے کیا

آغا سلمان

آغا سلمان لاہور، صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جولائی 2022ء میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp