سرکاری گاڑیوں کا نجی استعمال ختم کرنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری گاڑیوں پر ’یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘ لکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری محی الدین وانی نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت سرکاری گاڑیوں پر ’یہ گاڑی جی بی کے ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘ لکھا جائے گا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق صوبے میں موجود تمام تر سرکاری گاڑیوں پر حکومت گلگت بلتستان کا لوگو لگایا جائے اوران گاڑیوں پر عوام کی ملکیت ہے لکھا جائے۔
چیف سیکریٹری محی الدین وانی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روکنا ہےگلگت بلتستان حکومت کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے فیصلے کی سوشل میڈیا پر ایک طرف زبردست تحسین تو دوسری جانب تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر فرحان ورک نے گاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھر میں ہر سرکاری گاڑی پر یہ لکھوایا جائے تاکہ سرکاری ملازمین کو عوام کا احساس ہو۔
گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری محی الدین وانی صاحب نے سب سرکاری گاڑیوں پر یہ لکھوا دیا کہ "یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے" تاکہ سرکاری گاڑی کے غلط استعمال کو روکا جا سکے
اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھر میں ہر سرکاری گاڑی پر یہ لکھوایا جائے تاکہ سرکاری ملازمین کو عوام کا احساس ہو pic.twitter.com/35HcwlL4I7
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) September 21, 2023
سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سائرہ بانو نے ڈاکٹر فرحان ورک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دماغ میں ایسے آئیڈیاز آتے کہاں سے ہیں۔ ٹیکس دینے والے سائیکل پر آگئے ہیں اتنی مہنگی گاڑی کی ضرورت ہے؟۔
ان کے دماغ میں ایسے آئیڈیاز آتے کہاں سے ہیں
ٹیکس دینے والے سائیکل پر آگئے
اور چیف صاحب دور کی کوڑی لائے ہیں
اتنی مہنگی گاڑی کی ضرورت ہے؟ https://t.co/BJ3P2iJToL— Saira Bano (@Saira_Banokhan) September 21, 2023
ایک اور ایکس صارف عثمان عتیق بٹ نے چیف سیکرٹری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نہ کبھی سنا نہ ديکھا، اس کارنامے کے پيچھے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دماغ ہے۔ يقين ہے کہ افسر شاہی بلکل خوش نہيں ہوں گے۔ مگر عوام بہت خوش ہے۔ اس آئیڈیا کو پورے پاکستان پر رائج کرنا چاہیے۔
يہ گاڑی GB کے ٹيکس گزاروں کی ملکيت ہے۔
نہ کبھی سنا نہ ديکھا، اس کارنامے کے پيچھے Chief Secretary GB کا دماغ ہے۔ يقين ہے کہ افسر شاہی بلکل خوش نہيں ہوں گے۔ مگر عوام بہت خوش ہے۔ اس idea کو پورے پاکستان پر رائج کرنا چاہئے۔ pic.twitter.com/pa7kp0Bves— Usman Attique Butt (@UsmanAttiqueBut) September 22, 2023
کومیل احمد معاویہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک عمدہ اقدام ہے، کاش سارے پاکستان کی سرکاری گاڑیوں پر یہ نمایاں طور پر لکھوایا جاتا۔ اس طرح کے اقدامات سے عوامی وسائل کا بےدردی سے استعمال کسی حد تک کم ہو سکتا ہے۔
گلگت بلتستان کی حکومت نے تمام سرکاری گاڑیوں پر یہ لکھوایا ہے کہ
” یہ گاڑی GB کے ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے”
یہ ایک عمدہ اقدام ہے، کاش سارے پاکستان کی سرکاری گاڑیوں پر یہ نمایاں طور پر لکھوایا جاتا۔ اس طرح کے اقدامات سے عوامی وسائل کا بےدردی سے استعمال کسی حد تک کم ہو سکتا ہے۔ pic.twitter.com/ZuUjqCLppt
— Komail Ahmad Muaviah (@KomailMuavia313) September 21, 2023
ایک اور ایکس صارف میر محمد علی خان نے اپنی پوسٹ میں اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اس مُلک میں فقط ڈرامے پسند ہیں مُستقل حل نہیں۔ گلگت بلتستان کی گاڑیوں پر یہ لکھوانے سے کیا سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال رُکے گا ؟
ہمیں اس مُلک میں فقط ڈرامے پسند ہیں مُستقل حل نہیں۔
گلگت بلتستان کی گاڑیوں پر یہ لکھوانے سے کیا سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال رُکے گا ؟ سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی رہتی ہے کیا اُس سے غلط استعمال رُک گیا۔
اتنی مہنگی گاڑیاں خریدنا بند کریں پہلے۔ پیسے کا غلط استعمال بند کریں تو… pic.twitter.com/lkcMXHPagV
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) September 21, 2023