بھارت تینوں فارمیٹس میں نمبر ون آنے والی دوسری ٹیم بن گئی

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے موہالی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایک روزہ میچوں میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی جس کے بعد ایک ہی وقت میں ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں ’نمبر ون‘ آنے والی دنیائے کرکٹ کی دوسری ٹیم بن گئی۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اگست 2012 میں سر انجام دیا تھا۔

تصویر: ESPN Cricinfo

 

پاکستان کے اس وقت 115 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ بھارت 116 پوائنٹس لے کر نمبر ون آچکا ہے اور اگر آسٹریلیا بھارت کے خلاف جاری  تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے اگلے دو میچز جیت جاتا
ہے تو بھارت سے نمبر ون پوزیشن چھن جائے گی۔

رواں ماہ پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان نمبر ون رہنے کی ’میوزیکل چیئر‘ چلتی رہی ہے اورتینوں ٹیموں پہ کئی اتار چڑھاؤ آئے۔ پاکستان کا ایشیا کپ ٹورنامنٹ انتہائی خراب رہا تو دوسری
جانب آسٹریلیا کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں تین ایک روزہ میچوں میں مسلسل شکست ہوئی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر اپنی تاریخ کا آٹھواں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا۔

تصویر: ESPN Cricinfo

ایک طرف بھارتی ٹیم تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بن چکی ہے دوسری طرف انکے چار کھلاڑی بھرپور فارم کے ساتھ تمام فارمیٹس کی ٹاپ پوزیشنز پر براجمان ہیں۔

سوریا کمار یادیو
بین القوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی بیٹرز کی رینکنگ میں  بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 889 ریٹنگ پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ اسی فہرست میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 811 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Rohit Sharma reveals secret to SKY's success

محمد سراج

بھارتی پیس بولر اور ایشیا کپ فائنل میچ کے ہیرو محمد سراج اس وقت آئی سی سی کی بولرز کی رینکنگ میں 694 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 678 ریٹنگ پوائنٹس لے کر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

تصویر: ESPN Cricinfo

رویندر جدیجا اور روی ایشوین
بھارتی آل راؤنڈررویندر جدیجا  اور سپن بولر روی ایشوین ٹیسٹ میچوں کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔ ایشوین کی بولنگ کی رینکنگ میں 879 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے جبکہ رویندر جدیجا  آل راوںڈرز کی رینکنگ میں 455 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

تصویر: ESPN Cricinfo

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 شروع ہونے سے قبل بھارت آسٹریلیا کے خلاف اندور اور راجکوٹ میں دو بین الاقوامی میچز کھیلے گا اور پھر ورلڈ کپ کی باقاعدہ مہم شروع کرنے سے پہلے انگلینڈ اورنیدر لینڈز کے خلاف وارم اپ میچز بھی ہوں گے۔ ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل