کراچی کنگز نے ناکامی کا داغ دھو دیا، لاہور قلندرز کو 67 رنز سے مات دیدی

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دیکر
ٹورنامنٹ کی پہلی فتح حاصل کرلی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کو کراچی کنگز نے جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح کراچی کی ٹیم 67 رنز سے میچ جیت گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کراچی کنگز کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

مرزا طاہر بیگ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 23 اور سکندر رضا نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے عاکف جاوید نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور عماد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 70 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، میتھیو ویڈ 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ حیدر علی نے 18 اور شعیب ملک نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

جیمز ونس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بین کٹنگ 20 رنز بنا سکے، عماد وسیم نے 19 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، زمان خان، حارث رؤف اور لیام ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp