رمیز راجا نے کس ہیر کی یاد میں اپنے نام سے ’ن‘ نکال دیا؟

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا اور پاکستان فلم اسٹار عکاشہ گل کی ٹی وی شو کے سیٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس پر وائرل ہے۔

وائرل ہونے والی سیلفی ویڈیو میں  اسٹار عکاشہ گل، رمیز راجا سے  سوال کرتی ہیں ’وے راجیا تو نے کس ہیر کی یاد میں اپنے نام سے ’ن‘ نکال دیا تھا۔ آج آن کیمرہ تسلیم کر لو‘

جس کے جواب میں سابق چیئرمین جواب دیتے ہیں ’جی کر لیا تسلیم‘

سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر خوب کھٹے میٹھے تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا صارف شعیب رحمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’کرکٹ سے دلبرداشتہ ہونے کے بعد رمیز راجا نئے روپ میں

گفتگو مزید آگے بڑھی تو کنگ آف آئرن فیسٹ نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ بالکل راجے کا ‘ن’ ن لیگ نے نکالا ہے

سوشل میڈیا پر ایک اور صارف عامرہ زرتاش  تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہے کہ کرکٹ کو برباد کرکے یہ کس دھندے میں آ گئے ہیں

ایم کے خان نامی سوشل میڈیا صارف لکھتے ہے کہ رمیز راجا شریف آدمی ہیں، ان کے کیرئیر میں کبھی ان کے کردار کا مسئلہ نہیں رہا۔ یہ سامعین کے لیے محض ایک تفریحی کلپ ہے اور اس میں کوئی بری بات نہیں۔

ایم پرفیکٹ نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہیر نے رمیز راجا کا ’ن‘ خوب نکالا ہے۔

خیال رہے کہ رمیز راجا کو گزشتہ سال دسمبر میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے برطرف کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک 15 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ