شاہین شاہ آفریدی کا شادی کے بعد پہلا پیغام، حریم شاہ نے کیا جواب دیا؟

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے بعد پہلا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس پر شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں اور مختلف پاکستانی شخصیات نے مبارکباد دی اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کچھ عرصہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد اپنا پہلا پیغام سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ کی جانب سے دو تصویریں شیئر کی گئیں ایک تصویر میں ان کے ہمراہ سابق کپتان اور ان کے سسر شاہد آفریدی موجود ہیں، اور دوسری تصویر ان کی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ہے۔

ان دلچسپ تصاویر کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے کیپشن میں پیغام پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی شادی کے موقع پر آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ، آپ سب کی نیک خواہشات اور تمناؤں کا بھی شکریہ، یہ میری زندگی کی کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی نئی شروعات ہے۔‘

شاہین شاہ آفریدی کی پوسٹ پر ان کے مداحوں نے شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے بھی شاہین شاہ آفریدی کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ بس اب انشا کو دماغ سے نکال لو اور ورلڈ کپ پر فوکس کرو۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1705266047828287710

واضح رہے تیز رفتار بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس کی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر خوب پذیرائی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ