نگراں حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری پر پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آگیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ نگراں حکومت ریاستی اداروں کی فروخت کے ذریعے ان کے دورے اقتدار میں ہونے والے نقصانات سے نمٹنا چاہتی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے کہتی آئی ہے کہ کاروبار چلانا حکومت کا کام نہیں اس لیے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں کہ نجکاری کمیشن حصص کی اسٹریٹجیک فروخت کے ذریعے ان ادارں کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھائے۔

’مگر ایسا کرنے کا اختیار صرف عوام کی منتخب حکومت کو ہی حاصل ہے ایک نگراں حکومت کے پاس ایسا کرنے کا اختیار موجود نہیں۔‘

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ جانتے ہوئے کہ عبوری حکومت کی مدت مختصر ہے اور اس کا بنیادی اختیارصرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے، اس لیے نگراں حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاستی اداروں کی کارکرردگی کو بہتر بنا کر ان سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کرے۔

رؤف حسن نے تحریک انصاف کی جانب سے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ عبوری حکومت کو چاہیے کہ وہ انتخابی عمل کو تیز تر کرے اور 90 دنوں کے اندر اس کا انعقاد یقینی بنائے تاکہ ان اداروں کی بہتری کا عمل عوامی مینڈیٹ کی حامل ایک منتخب حکومت کے ذریعے جلد سے جلد شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ نجکاری پر توجہ مرکوز کرنا اور اتنی مختصر مدت میں اسے تیز کرنے کی کوشش کرنا نگراں حکومت کے ارادوں کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے اور نگراں حکومت کو غیر مناسب رویوں اور آئین کی خلاف ورزیوں کے الزامات سے دوچار کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ نجکاری کی کوئی بھی سرگرمی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے یہ حساس عمل مزید غیر شفاف اور پیچیدہ ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل