کراچی: 11 سالہ طیبہ کے اغوا کا مقدمہ درج، ملوث کرائے دار گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اورنگی ٹاؤن کراچی سے 11 سالہ بچی طیبہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ طیبہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی جسے انہی کے کرائے دار نے اغوا کر لیا تھا۔ پولیس نے اغوا میں ملوث خاتون روبینہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزم فیاض نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچی کو اس کی بیوی ملتان لے گئی ہے جبکہ 4 روز گذر جانے کے باوجود بھی بچی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
کراچی پولیس نے پنجاب مظفرگڑھ کے تھانہ شاہ سلطان میں خاتون کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا تاہم مطفرگڑھ پولیس نے خاتون اور بچی کی موجودگی سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مبینہ طور پر بچی کو پنجاب میں فروخت کردیا گیا ہے۔ ملزمہ روبینہ گھروں میں کام کرتی تھی جبکہ اس کا شوہر پھلوں کا ٹھیلہ لگاتا ہے۔

پولیس کے مطابق کچی آبادی سے اغوا ہونے والوں بچوں میں ان کے پڑوسی ملوث ہوتے ہیں۔ رواں سال کے گزرے 8 ماہ میں ایک ہزار 5 سو 99 بچے لاپتا ہیں۔ مبینہ اغوا اور گمشدہ 518 بچوں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل