فائیو جی کے اجرا کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں فائیو جی سروس کی نیلامی کرنے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم نے ٹیلی کام کے شعبے میں طویل عرصے سے طے شدہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں فائیو جی نیلامی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجرا سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں، اسپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب اسپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp