سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے بڑا اقدام

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے بڑا اقدام کیا گیا ہے، اب عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی کاز لسٹ ہفتہ وار نہیں ماہانہ بنیادوں پر جاری ہو گی۔ ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعدادوشمار جاری کیے جائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندگان کی ملاقات میں یہ طے پایا کہ عدالت میں مقدمات کی بہتر طریقے سے پیروی کے لیے نجی فریقین کے وکلا اور سرکاری وکلا کو اگر پہلے سے کاز لسٹ میں لگے مقدمات کا پتا ہو تو اس سے کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

چیف جسٹس اور ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس سردار طارق مسعود نے وکلا نمائندگان کے ساتھ ملاقات میں ایک مہینے کے لیے کاز لسٹ کے اجرا پر اتفاق کیا۔

چیف جسٹس کی وکلا نمائندگان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 18 تا 22 ستمبر تک 225 مقدمات دائر ہوئے۔ اسی مدت کے دوران 205 مقدمات نمٹائے گئے جن میں متفرق درخواستیں شامل نہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2 اکتوبر سے پورے مہینے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp