عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ کے لیے روانہ

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج شام 5بجے پیش ہونے کا ۔ آخری موقع دے دیا ، واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کو آج 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔ تاہم تحریک انصاف کے سربراہ مقررہ وقت پر عدالت حاضر نہیں ہوئے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سوا چار بجے عدالت پہنچ جائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف عدالتی احترام کے لیے ہے ورنہ نہ یہ کوئی کیس ہے اور نہ ہی بلائے جانے کا جواز

 

’’ عمران خان راستے میں ہیں ‘‘

اس سے پہلے آج جب دو بجے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟

عمران خان کے وکلا نے عدالت کوبتایا کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے ۔ وہ راستے میں ہیں اور کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کر رہے ہیں۔ اورعدالت میں رش بھی کم کریں۔

وقفےکے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مال روڈ پر ٹریفک کی وجہ سےلیٹ ہوئے، ہم پولیس سے سکیورٹی کے لیے ملے تھے۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ مال روڈ ٹریفک کیلئے فری رہے گی لیکن ٹریفک جام ہے۔

درخواست پر عمران خان کے دستخط نہیں : وکیل کا اعتراف

عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست ان کے دستخط سےفائل نہیں ہوئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ اگر عمران خان نے یہ درخواست دائر نہیں کی تو واپس کیسے لے سکتے ہیں؟ یہ نہیں ہوتا کہ سماعت تھوڑی تھوڑی دیر بعد ملتوی ہوتی رہے۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ درخواست خارج کر دیں، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ سماعت پھر بھی چلے گی ، آپ کا رویہ معذرت خواہانہ ہونا چاہیے تھا، میں آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس دوں گا جواب تیار کرتے رہیں۔

عمران خان کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان نےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج طلب کیا تھا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر عمران خان کو توہین عدالت کا عندیہ دیا تھا۔

صبح کیا ہوا ؟

آج صبح عمران خان  نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے  کا فیصلہ کیا تھا ، تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا تھا کہ  سابق وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئےہیں۔

عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کے لیے اجازت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے ۔

عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیر تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔ عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست میں دستخط کی تصدیق کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔

عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمے پر حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکے کیس میں عمران خان نےحفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج طلب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp