ایشین گیمزہاکی ایونٹ: پاکستان نے سنگاپور کو 11-0 سے شکست دے دی

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز 2023 میں اپنے افتتاحی میچ میں سنگاپور کو صفر کے مقابلے 11 گولز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں اتوار کے روز مردوں کے ہاکی کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔ پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ سنگا پور کے خلاف کھیلا۔

پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سنگاپور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد با آسانی 11-0 سے شکست دے کر زبردست کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے ارباز احمد اورارشد لیاقت نے شاندار ہیٹرکس کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ عبدالرحمٰن، محمد عماد، افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک گول کیا۔

ایشین گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ کے آج کے مقابلوں میں پاکستان، انڈیا، چین،  جاپان، ملائشیا اور کوریا کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ انڈیا نے ازبکستان کو 16-0، چین نے عمان کو 3-2، جاپان نے بنگلا دیش کو 7-2، ملائشیا نے تھائی لینڈ کو 9-0 جبکہ کوریا نے انڈونیشیا کو 10-0 سے ہرایا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 26 ستمبر کو اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش جبکہ 30 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا کے مدمقابل ہو گی۔ 19ویں ایشین گیمز میں ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اس ایونٹ میں سیمی فائنلز 4 اکتوبر جبکہ فائنل میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘