ویرات کوہلی کے مداح نے کرکٹر کو پیش کیا منفرد انداز میں خراج تحسین

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ ان کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی موجود ہیں۔

حال ہی میں ویرات کوہلی کے ایک پاکستانی مداح نے مایہ ناز بھارتی بلے بازکو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

بلوچستان کے شہر واشک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نسیم محمد حسنی نے سابق بھارتی کپتان کا لوہے کی کیلوں سے پورٹریٹ تخلیق کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی جانب سے لکڑی کے ٹکڑے اور درمیانی سائز کے کیلوں کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا شاندار پورٹریٹ بنایا۔

 

 

ویرات کوہلی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مداح کے خوبصورت آرٹ کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی  بلوچستان ہی سے تعلق رکھنے والے نعیم نامی  مداح نے گڈانی کے ساحل پر ویرات کوہلی کا دیوہیکل مجسمہ بنا کر ان سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘