کرکٹ ورلڈ کپ: ہوم ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ائی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا اغاز آئندہ ماہ اکتوبر میں بھارت میں شروع ہونے والا ہیں۔

ہر ورلڈ کپ سیزن کے آغاز میں یہ دلچسپ سوال ہر کرکٹ سے دلچسپی لینے والے کے ذہن میں آتا ہے کہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ میزبان ٹیم کو ہوگا یا نہیں؟ چلیں! آج اس معمہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری 3 سیزن میں میزبان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے میں کافی مدد ملی ہے جب کہ اس سے پہلے کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں میزبان ٹیموں کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی سوائے سری لنکا کے جو ورلڈ کپ 1996 میں انڈیا اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ میزبان بنا، اس نے صرف 2 میچز ہی اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے، اس نے لاہور میں آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی۔

تاہم  2011 کے بعد ہر میزبان ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی، 2011 میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا فائدہ ہوا، اس نے بھی یہ ٹورنامنٹ جیتا۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہوا ، اس بار بھی میزبان ٹیم کو ورلڈ کپ ملا۔  گزشتہ یعنی آخری ورلڈ کپ انگلینڈ میں ہوا، اس نے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ فائنل جیتنے کا ٹرینڈ برقرار رکھا ہے۔

2011 ورلڈ کپ:

2 اپریل 2011  کو ہونے والا ورلڈ کپ فائنل بھارت کے نام رہا۔ یہ ورلڈ کپ انڈیا کی جیت کے ساتھ کرکٹ لیجنڈ سچن ٹندولکر کے لیے بھی سب سے یادگار رہا کیونکہ وہ اپنے آخری ورلڈ کپ میں جیتنے والی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

ورلڈ کپ 2011 میں یوراج سنگھ نے 362 رنز اور 15 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ورلڈ کپ 2015:آسٹریلیا پانچویں بار ورلڈ کپ ٹرافی تک رسائی

ورلڈ کپ 2015 کے آغاز ہی میں آسٹریلیا نے اپنے روایتی حریف انگلینڈ کو ملبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں شکست دے کر سیزن کا آغاز کیا تھا۔

ورلڈ کپ 2015 کا فائنل میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جس میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 183 پر آوٹ کر کے 34 اوور میں ہی آسان ہدف پورا کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔

2019 کرکٹ ورلڈ کپ بھی میزبان ٹیم ہی جیتے گی؟

انگینڈ نے پہلی بار 2019 میں ورلڈ جیتا۔ کپتان ایرن مورگن کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی اپنے ہوم گراؤنڈ پر جیتنے میں کامیاب رہی۔ ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کے شاندار کیچ اور ایرن مورگن کے شاندار چھکوں سے انگلینڈ کی ٹیم فائنل جتنے میں کامیاب رہی. واضح رہے کہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے آخری میچ میں سپر اوور کے ساتھ جیت حاصل ہوئی۔

ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کررہا ہے جس پر سب کی نظریں ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا بھارت ہوم گراؤنڈ پر فائنل جیتنے کے ٹرینڈ کو برقرار رکھ پاتا ہے یا نہیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp