حفاظتی انتظامات نہ کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کردیا جائے، سندھ حکومت

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے عدالتی فیصلے کے بعد فیکٹریوں میں انتظامات کے جائزے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر چیف سیکریٹری سندھ نے چار صوبائی محکموں کو حکم جاری کر دیا ہے کہ تمام فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ جبکہ حفاظتی انتظامات نہ کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کردیا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے سیکریٹری محکمہ داخلہ، سیکریٹری محکمہ صنعت، سیکریٹری محکمہ ماحولیات اور سیکریٹری محکمہ بلدیات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے دو سزایافتہ مجرموں کے بیانات کے مطابق کراچی کی فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات ناقص ہیں، آگ بجھانے کے آلات بھی نہیں ہیں۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کہا ہے کہ فیکٹریوں میں حفاظتی اور انسانی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں۔ افسران تمام فیکٹریوں کا معائنہ کرکے جامع رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp