اسلام امن کا دین، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم مینیر نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، اس میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے  کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

پیر کو افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں ملاقات راولپنڈی جنرل ہیڈ کوا رٹر میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی

انہوں نے کہا کہ ملک کے شعبہ تعلیم، صحت اور فلاحی خدمات میں مسیحی برادری کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔مسیح برادری نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور دفاع کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا، جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آرمی چیف نے قائد کے وژن کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مسیحی برادری کے کردار کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے وفد سے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مہذب معاشروں میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ملاقات کے دوران مسیحی برادری کے وفد نے پاکستانی عوام خصوصاً اقلیتوں کے حوالے سے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ وفد نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp