اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اہلکار نور شاہجہاں زخمی ہوا۔
تھانہ ترنول کے علاقہ میں دونامعلوم ملزمان کی فائرنگ۔
فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اہلکار نورشاہجہاں زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے وقوعہ کے متعلق تفتیش جاری ہے۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 25, 2023
زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ وقوعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد پولیس کی جانب سے رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
بحریہ، شاہین چوک، جناح چوک، سپر مارکیٹ، اور ایف ایٹ مرکز میں متعدد گاڑیوں کو غلط اور ڈبل پارکنگ پر کارروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔
ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت… pic.twitter.com/4zucT3nC77
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 25, 2023
اسلام آباد پولیس نے بحریہ، شاہین چوک، جناح چوک، سپر مارکیٹ اور ایف ایٹ مرکز میں کارروائی کی ہے اور اس دوران رانگ پارکنگ کرنے والوں کے چالان کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔