ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید ردعمل

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو اپنے سخت تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ ہماری گزارش ہے کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہالینڈ میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ترجمان نسیم زہرا نے کہاکہ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

نسیم زہرا نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹے کے لیے عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دے رکھی ہے، اس قرار داد کے پیچھے یہی روح تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp