پاکستان کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت، ’یہ اظہار رائے نہیں‘

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دانستہ اسلامو فوبیا کا حامل عمل دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچانے کے مترادف اور پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلامو فوبیا کی حامل ایسی کارروائیوں کو روکیں۔

ترجمان نے کہاکہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا۔ بین الاقوامی قانون ریاستوں کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے لیے جان بوجھ کر اکسانے کی روک تھام اور ممانعت کرنے کا پابند کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کی متقاضی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس اقدام پر پاکستان کے تحفظات ہالینڈ کے حکام تک پہنچارہے ہیں۔ ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اس طرح کی نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم