پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکزی رہنماؤں کو پارٹی ترجمان نامزد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے فرخ حبیب، شعیب شاہین، رؤف حسن، علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر کو پارٹی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے نامزد ترجمان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلقہ قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی کے مؤقف سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
فرخ حبیب کو تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر کا عہدہ بھی دیا گیا ہے جبکہ رؤف حسن مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔
شعیب شاہین پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکالت کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں۔