عمران خان کی رہائی مشن اور اسلام آباد ہمارا ہدف ہے، عمرایوب

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیش لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ تاریخ میں کبھی اس طرح کا جوش و خروش ہم نے نہیں دیکھا، یہ عمران خان صاحب کی کال پر لوگوں نے لبیک کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: کیا بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شامل ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارا قافلہ روانہ ہونے والا ہے۔ ایبٹ آباب اور مانسہرہ کے قافلے آگے ساتھ مل جائیں گے۔ قافلے ہمارے تیار ہیں، اس فسطائیت کیخلاف لوگوں میں بے تحاشا جوش و خروش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ ہم اپنے مطالبات منوائیں۔ ان مطالبات میں عمران خان کی رہائی بھی شامل ہے۔ ہمارا ہدف اسلام آباد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کا ملک بھر کاٹا جانا ہی ہماری کامیابی ہے۔ فلائٹس متاثر ہیں، مرمت کے بہانے موٹرویز بند ہیں، مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک جانے کے لیے نکلے ہیں، کسی صورت واپس نہیں آئیں گے، علی امین گنڈاپور کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو

واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں