بابر اعظم نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ لڑائی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

کرکٹ کے عالمی مقابلے میں ٹیم کی بھارت روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے کھل کر اظہار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہاکہ شاہن شاہ آفریدی سے لڑائی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہم سب ایک دوسرے کا فیملی کی طرح خیال رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہاکہ ڈریسنگ روم میں ہونے والی میٹنگ کو لڑائی کا رنگ دیا گیا جس میں کوئی حقیقت نہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا

ان خبروں کی اس سے قبل خاموشی سے بھی تردید کی گئی تھی اور ٹیم کے متحد ہونے کا پیغام دیا گیا تھا جب شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب میں بابر اعظم نے شرکت کی تھی۔

کراچی میں ہونے والی شادی تقریب میں بابر اعظم کی شرکت کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان کے ساتھ ایک تقریب شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں ’فیملی‘ لکھ کر متحد ہونے کا پیغام دیا گیا تھا۔

اب آج کی پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کھل کر یہ پیغام دیا ہے کہ پوری ٹیم متحد ہے اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ان کا کوئی اختلاف نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp