’واحد بندہ ہوں جو شاہین آفریدی کو کپتانی سے دور رکھتا ہوں‘ شاہد آفریدی

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سونپنے کی حمایت یا وکالت کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے گمراہ کن معلومات پھیلانے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقامی میڈیا چینل کے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں شاہین آفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کی وکالت کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے ٹوئیٹر پر اسکرول کر رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ میرے نام سے خبر چل رہی تھی کہ شاہد آفریدی نے کہا ہے، میرے خیال میں شاہین آفریدی بابراعظم سے بہتر ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں، ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ٹرافی بھی جیتی تھی‘۔

سابق آل راؤنڈر نے فیک نیوز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں، حالانکہ میں صرف سما ٹی وی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں لیکن وہ اس کی تشریح اپنے طریقے سے کرتے ہیں۔ اگرچہ میں وہ واحد شخص ہوں جو شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے دور رکھتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نائب کپتان کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم اس دعوے کا کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی