سرکاری و نجی شعبے مل کر مستحقین کو غربت سے نکالیں، چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو بی آئی ایس پی اور اس کے دیگر اقدامات کے بارے میں جامع طور پر بریفنگ دی گئی جس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ جن اقدامات پر بریفنگ دی گئی ان میں بینظیر کفالت، بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام شامل تھے۔

بریفنگ  دوران  بی آئی ایس پی میں غریب خاندانوں کی رجسٹریشن میں  قومی سماجی و معاشی  رجسٹری (NSER) ڈائنامک رجسٹری کے اہم کردار پر  بھی روشنی ڈالی گئی ۔ مزید برآں،  چیئرمین بی آئی ایس پی کو ہائبرڈ سوشل پروٹیکشن اقدام  کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس کے تحت  مستحقین اور غیر رسمی  شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں میں تبدیلی  کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈاکٹرمحمد  امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں میں مالی خواندگی اور سماجی ایجنڈے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بینکوں کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو بہتر بنا نے اور مستحقین کی شکایات  کا ازالہ  سے بی آئی ایس پی کے امیج کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اجتماعی طور پر درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے بی آئی ایس پی ٹیم کے تعاون پر زور دیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ادارے کے اندر شفافیت اور اس کی ساکھ کو  برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ  دیگر  تنظیمیں اور انفرادی مخیر حضرات اس نیک مقصد میں اپنا حصہ  ڈال سکیں۔

انہوں نے  بی آئی ایس پی ڈیٹا کے تحفظ اور غیر مجاز کٹوتیوں کی روک تھام کے اہم مسائل  کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے خود احتسابی  کے عمل  کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی شعبے  کے اشتراک سے  مستحقین کو غربت  باہر نکلنے کی حکمت عملی  پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp