ورلڈ کپ میں افغان کرکٹ ٹیم کی اسپانسرشپ ایک بھارتی کمپنی کرے گی

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کا عالمی مقابلہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، غیرملکی ٹیموں کے بھارت پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، افغانستان کرکٹ ٹیم بھی بھارت پہنچ گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی اسپانسر شپ ایک بھارتی کمپنی کرے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کمپنی ’امول‘ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ ’امول‘ بھارت کے بڑے ڈیری برانڈز میں سے ایک ہے جو افغانستان کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کر رہی ہے۔

’امول‘ کا لوگو بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسیوں کے ساتھ ساتھ تربیتی کٹس پر بھی نظر آئے گا۔

بھارتی کمپنی ’امول‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر جین مہتا نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہماری کمپنی کا پرانا تعلق ہے، خان عبدالغفار خان جب 1969 میں بھارت آئے تھے تو کمپنی آفس کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا ہے کہ ’امول‘ کی جانب سے ہماری ٹیم کو اسپانسر کرنے پر خوشی ہے، ہم مستقبل میں بھی ایک ساتھ کام کرنے کے منتظر رہیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ چکی ہے اور اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ افغان ٹیم ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل جنوبی افریقا اور سری لنکا کےساتھ وارم اپ میچز کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت