روس کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان پہنچ گئی ہے۔
روسی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان کو فراہم کر دی ہے۔
روسی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ ایران کے سرخس اکنامک زون کے ذریعے یہ ایل پی جی پاکستان میں پہنچائی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان کو ایل پی جی کی دوسری کھیپ منتقل کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے روس سے کم ریٹ پر خام تیل خریدا تھا اور یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ صارفین کو اس سے فائدہ پہنچے گا مگر قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑ سکا تھا۔