خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان شہری بڑھتے ہوئے جرائم کی بڑی وجہ قرار

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی ایک بڑی وجہ ہے، اعداد و شمار کے مطابق غیر قانونی افغان باشندے پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار پائے ہیں۔

خیبرپختونخوا افغان پناہ گزینوں کی غیر قانونی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے، اس وقت خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 21 ہزار 677 غیر قانونی افغان باشندے رہائش پذیر ہیں۔

خیبرپختونخوا میں افغان باشندے اغواء برائے تاوان، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ، ٹریفک حادثات، انسانی اسمگلنگ اور دیگر بڑے جرائم میں ملوث ہیں۔ بہت سے غیر قانونی افغان باشندے خیبرپختونخوا میں مختلف جرائم میں مطلوب ہیں جن میں سے 3911 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

2014ء سے اب تک 287 افغان باشندے غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث گرفتار ہیں جن میں سے 21 کو سزائے موت دی جا چکی ہے، خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود 432 غیر قانونی افغانیوں کے مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 44 افغانیوں پر جرم ثابت ہو چکا ہے۔

ان سارے اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی افغان شہریوں کو ریکارڈ پر لانے کی ضرورت ہے، رجسٹریشن کے بغیر کسی افغان شہری کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

اب وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان میں موجود غیر قانونی شہریوں کو رجسٹریشن کے ذریعے ریکارڈ پر لایا جائے تاکہ ایک منظم طریقہ کار کے ذریعے غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا عمل شروع کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!