ملتان: سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے معلم کا بچے پر انوکھا تشدد، کیل نگلوا دی؟

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان میں مدرسے کے معلم نے سابق یاد نہ کرنے پر معصوم بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا ہے، اس دوران کیل بچے کے حلق میں چلی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے قاری نے کیل بچے کی زبان کے نیچے رکھ دی، بچہ کے رونے اور سانس لینے کی وجہ سے کیل حلق میں چلی گئی جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور الٹیاں آنا شروع ہو گئیں۔

واقعہ کے بعد بچے کو فوراً نشستر اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کے ذریعے 6 سینٹی میٹر لمبی کیل نکال لی۔

نشتر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد راؤ نے بتایا ہے کہ آپریشن کے بعد اب بچے کی حالت تسلی بخش ہے۔

دوسری جانب بچے کو ایسی سزا دینے کے خلاف مدرسے کے معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟