گھر سے نکلے تو موت یقینی ہے، انوکھی بیماری میں مبتلا جڑواں بھائی

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپر تصویر میں دکھائی دینے والے 2 نوجوان خلاباز ہیں اور نہ کسی دوسرے سیارے کی سیر کو آئے ہیں۔ یہ جڑواں بھائی تھامس اور ونسنٹ ہیں جو فرانس میں اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔

یہ دونوں بھائی ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جسے زیروڈرما پگمینٹوسز کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا مریض کو الٹراوائلٹ اور سورج کی روشنی سے الرجی ہوتی ہے اور اگر وہ عام لوگوں کی طرح گھر سے باہر نکلے تو یقینی طور پر اسے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روزنامہ نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 23 سالہ تھامس اور ونسنٹ 2 سال کی عمر سے اس بیماری میں مبتلا ہیں،  ان کے والدین برنارڈ اور فرانکوئس میں پائی جانے والی جینیاتی تبدیلیوں کے باعث دونوں بھائیوں کو اس عجیب و غریب بیماری کا سامنا ہے جو دنیا میں 10 لاکھ افراد میں سے صرف ایک شخص کو متاثر کرتی ہے۔

تھامس اور ونسنٹ کے والدین کا کہنا ہے کہ 2 سال کی عمر تک دونوں بھائی دوسرے بچوں کی طرح باہر جا کر کھیلتے تھے لیکن پھر ان کے چہروں، بازوؤں اور ٹانگوں پر سرخ نشانات ابھرنے لگے، بعد ازاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ چھوٹے چھوٹے نشانات دراصل کینسر ہیں۔

ڈاکٹروں نے اس وقت پیش گوئی کی تھی کہ یہ دونوں بھائی زیادہ سے زیادہ 20 برس تک زندہ رہ سکتے ہیں تاہم ان کے والدین نے اپنے بچوں کو الٹراوائلٹ روشنی سے بچانے کے لیے کئی احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔

انہوں نے اپنے گھر کی کھڑکیوں پر فلٹرز نصب کیے ہوئے ہیں تاکہ سورج کی روشنی براہ راست گھر کے اندر داخل نہ ہو سکے اور گھر میں ایسے بلب لگائے ہیں جو الٹراوائلٹ شعائیں خارج نہیں کرتے۔

دونوں بھائی صرف اس وقت ہی گھر سے باہر نکلتے ہیں جب انہوں نے اپنے چہرے سمیت اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپا ہوا ہو۔ ان کا یہ خصوصی ماسک امریکی خلائی ادارے ناسا نے ڈایزائن کیا ہے اور وہ یہ ماسک 11 سال کی عمر سے پہن رہے ہیں۔

تھامس اور ونسنٹ باہمت نوجوان ہیں جو ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بیماری صرف ان لوگوں کے لیے ہی مہلک ثابت ہو سکتی ہے جو اپنا خیال نہیں رکھ سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب