لاہور کی سڑک جو گرد و غبار سے مکمل پاک ہوگی

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ) کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنایا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی پی ایچ اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مال روڈ کے اطراف اور گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگائی جائے گی، درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تاجروں کی مشاورت سے مال روڈ پر یکساں اور خوبصورت سائن بورڈ لگائے جائیں گے، مال روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کو بہترین بنایا جائے گا۔

مال روڈ پر صفائی کے انتظامات دنیا کے بہترین شہروں کے معیار کے مطابق ہوں گے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مال روڈ گرد و غبار سے محفوظ ماڈل روڈ بنانے کے حوالے سے متعلقہ محکمے سے حتمی پلان طلب کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟