رواں ماہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی بہترین رہی، ماہرین

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرنسی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید مضبوط ہورہا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے 12 پیسے اضافہ کے بعد پاکستانی روپے کی قدر 287 روپے 74  پیسے پر پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی ٹریڈنگ 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی آئی ہے، کاروباری ہفتہ کے اختتام پر ٹریڈنگ 288 روپے 50 پیسے پر ہو رہی ہے جو گزشتہ روز 290 پر بند ہوئی تھی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ کے مطابق آج کا دن بھی پاکستان کی معیشت کے لیے بہترین رہا، آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی جانب سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ظفر پراچہ کے مطابق اس ماہ نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی روپے کی کارکردگی ڈالر کے مقابلے میں تمام کرنسیوں سے بہتر رہی ہے۔ انہوں نے ایک ماہ کے عرصہ میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 20 روپے تک کی گراوٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

’ ملک بھر میں جس طرح آپریشن جاری ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم ڈالر کو بہت نیچے تک آتا دیکھ رہے ہیں۔‘

معاشی ماہر شہریار بٹ نے رواں ماہ کو ڈالر کی گرتی قیمت کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ کے لیے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔

شہریار بٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں دس روپے کی کمی کا بھی امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر بھی صارفین کے حق میں مثبت اثر پڑے گا۔

سونے کی قیمت کے حوالے سے شہریار بٹ نے بتایا کہ اب تک سونے کی گرتی قیمت کے بعد سونا دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟