چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تازہ ترین معلومات تک رسائی کیسے ممکن ہے؟

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کردینے والی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نئے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب چیٹ باٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر موجود حالیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

نئی اپڈیٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب آپ کو موجودہ اور مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ براؤز کر سکتا ہے۔ اس سے قبل چیٹ جی پی ٹی ستمبر 2021 سے پہلے والی معلومات صرف آپ تک پہنچا سکتا تھا۔

چیٹ جی پی ٹی کی اس نئی اپڈیٹ کے بعد فلحال صرف پریمیم صارفین چیٹ باٹ سے حالاتِ حاضرہ سے متعلق سوالات پوچھ سکیں گے تاہم اوپن اے آئی کے مطابق یہ سہولت جلد عام صارفین تک بھی پہنچا دی جائے گی۔

 

اوپن اے آئ کے مطابق براؤزنگ خاص طور پر ان کاموں کے لیے مفید ہے جن کے لیے تازہ ترین معلومات کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے کہ تکنیکی تحقیق میں آپ کی مدد کرنا، موٹر سائیکل کا انتخاب کرنے کی کوشش کرنا یا چھٹیوں کے لیے جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے پلان بنانا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اوپن اے آئی نے بنگ سرچ انجن کے ذریعے صارفین کو حقیقی وقت کی معلومات تک رسائی دینے کا تجربہ بھی کیا تھا۔
اوپن اے آَئی کے مطابق اگر آپ OpenAI کے کسی ایک پلان کو سبسکرائب کرتے ہیں اور Bing کے ساتھ براؤز فیچر کو آزمانا چاہتے ہیں، تو کمپنی کی ہدایات یہ ہیں:
‘پروفائل اور ترتیبات’ پر کلک کریں

‘بیٹا خصوصیات’ کو منتخب کریں

‘Bing کے ساتھ براؤز کریں’ پر کلک کریں

GPT-4 کے تحت سلیکٹر میں Bing کے ساتھ براؤز کا انتخاب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp