فلم ہیری پوٹر کے اداکار سر مائیکل گیمبون المعروف پروفیسر ڈمبلڈور جہان فانی سے کوچ کرگئے

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ہالی ووڈ فلم ’ہیری پوٹر‘ میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار نبھانے والے اداکار سر مائیکل گیمبون کا انگلینڈ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سر مائیکل گیمبون کی بیوی لیڈی گیمبون اور بیٹے فرگس نے سر مائیکل گیمبون کے انتقال کی تصدیق کی۔ یہ خبر دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کے لیے صدمے کا باعث ہے۔

پروفیسر ڈمبلڈور کے نام سے معروف سر مائیکل گیمبون کی اہلیہ و بیٹے کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو سر مائیکل گیمبون کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے، وہ ایک پیارے شوہر اور والد تھے۔

ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ سر مائیکل گیمبون کی موت نمونیا کی وجہ سے ہوئی ہے اور اسی بیماری کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ اس عارضے سے جاں بر نہ ہوسکے۔

سر مائیکل گیمبون 19 اکتوبر 1940 کو آئرلینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے نہ صرف فلموں میں بلکہ تھیٹر میں بھی اپنی عمدہ اداکاری سے شائقین کا دل لبھایا۔ انہوں نے پنٹر، بیکیٹ اور ایکبورن کے ڈراموں میں بہترین کام انجام دیا۔ بیشتر فلم شائقین انہیں فلم ’ہیری پوٹر‘ کے کردار پروفیسر ڈمبلڈور کے لیے ہی یاد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp