گوگل اپنی پوڈ کاسٹ سروس کیوں بند کرنے جا رہا ہے؟

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے 2018 میں شروع ہونے والی پوڈ کاسٹ سروس کو 2024 میں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، گوگل کے مطابق 2023 کے آخر تک عالمی سطح پر پوڈ کاسٹ سروس اب یوٹیوب میوزک میں دستیاب ہو گی۔

گوگل کے مطابق پوڈ کاسٹ پر اسٹریمنگ سننے والے صارفین کو یوٹیوب میوزک پر منتقل کرنے کے لیے 2023 کے آخر میں اپنی گوگل پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کردے گا۔

یہ سروس 2018 میں اینڈرائیڈ پرلانچ کی گئی تھی، جس سے صارفین کو مفت پوڈکاسٹ لائبریری فراہم کی گئی۔ 2020 میں گوگل نے ایپ کو مزید اپ گریڈ کرتے ہوئے آئی او ایس پر بھی لانچ کیا۔ لیکن اب یوٹیوب نے اپنی پوڈ کاسٹ میں سرمایہ کاری کو بڑھاتے ہوئے گوگل پوڈکاسٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے اس سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ یوٹیوب میوزک امریکا میں پوڈ کاسٹس کو سپورٹ کرنا شروع کردے گا، جو سال کے آخر تک عالمی سطح پر پھیل جائے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب میوزک پر پوڈ کاسٹ کے تجربے میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور اسے پوڈ کاسٹ کے شائقین کے لیے مزید بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یوٹیوب میوزک کو پوڈکاسٹ کے لیے استعمال کرنے کا مقصد صارفین کو گوگل پوڈکاسٹ سے دور کرنا ہے۔ کیونکہ کمپنی نے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ لوگ میوزک کے لیے زیادہ یوٹیوب کا انتخاب کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق امریکا میں ہفتہ وار پوڈ کاسٹ استعمال کرنے والوں میں سے تقریباً 23 فیصد کا کہنا ہے کہ یوٹیوب ان کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سروس ہے جبکہ گوگل پوڈکاسٹ سروس کو صرف 4 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک میں منتقلی میں صارفین کی مدد کرنے کے لیے کمپنی گوگل پوڈ کاسٹ صارفین کو ایک مائیگریشن ٹول اور پوڈ کاسٹ آر ایس ایس فیڈز کو ان کی یوٹیوب میوزک لائبریری میں شامل کرنے کی اہلیت پیش کرے گی، جس میں وہ شوز بھی شامل ہیں جو اس وقت یوٹیوب کے ذریعے نہیں کیے گئے۔

تاہم یہ مائیگریشن ٹولز ابھی دستیاب نہیں ہیں لیکن آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ان پر کام کیا جائے گا اور تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اور کمپنی کے مطابق اس میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp