آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل قومی ٹیم حیدرآباد پہنچی تو بھارتی شائقین کرکٹ نے پرتپاک استقبال کیا گیا، گزشتہ روز قومی ٹیم نے حیدرآباد راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، اور آج قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔
حیدرآباد میں قومی ٹیم کے قیام کے دوران کھلاڑی مختلف کھابوں سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے تمام 10 ٹیموں کے لیے ڈائیٹ چارٹ پیش کیا گیا، جس میں بیف کے علاوہ تمام ڈشیں موجود ہیں۔
پاکستان کے لیے پیش کیے جانے والا ڈائٹ چارٹ متنوع مینو پر مشتمل ہے، تاکہ ان کی روزانہ کی پروٹین کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ پاکستان ٹیم نے چکن، مٹن اور مچھلی پر انحصار کرتے ہوئے اپنی روز مرہ کی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متنوع مینو وضع کیا ہے۔
مزید پڑھیں
مینو میں لذیذ آپشنز جن میں رسیلی گرلڈ لیمب چوپس، بھرپور اور ذائقہ دار مٹن کری، عالمی طور پر محبوب بٹر چکن، اور ضروری پروٹین کو فروغ دینے کے لیے شاندار گرلڈ فش شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں نے وضع کردہ مینو کے علاوہ اپنے ڈائیٹ چارٹ میں اضافہ کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ سے باسمتی چاول، بولوگنیز سوس میں بنی ہوئی اسپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش بھی کی ہے۔ حیدرآباد میں 2 ہفتوں کے قیام کے دوران قومی ٹیم کے مینیو میں مشہور حیدرآبادی بریانی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔ تب تک پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں پرتپاک استقبال اور ایک خوشگوار کھانے کے تجربے سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔